ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار نیول بیس اسپتال میں خالی اسامیوں کی بھرتی

کاروار نیول بیس اسپتال میں خالی اسامیوں کی بھرتی

Sun, 05 Nov 2017 13:25:18    S.O. News Service

کاروار، 5؍نومبر (ایس او نیوز)کاروارکے بحری اڈے پر آرگا میں قائم ECHSاسپتال میں لیاب ٹیکنی شین اور ڈینٹل ٹیکنی شین کی اسامیاں خالی ہیں ، جنہیں عبوری طور پر ایک سال کے لئے پُر کیا جارہا ہے۔ بوقت ضرورت اس میں مزید ایک سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان اسامیوں کی بھرتی کے لئے ترجیح سابق فوجیوں کو دی جائے گی۔ بالفرض سابق فوجی دستیاب نہ ہوں تو پھر دیگر افراد سے ان اسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا بایو ڈاٹا 20نومبر تک افیسر انچارج ، اسٹیشن ہیڈکوارٹرزسیل،آئی این ایس کدمبا،نیول بیس کاروارکے پتے پر بھیج سکتے ہیں۔انٹرویو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔مزید معلوما ت کے لئے فون نمبر08382-231401,263632 یاwww.echs.gov.inسے رابطہ قائم کریں۔ 


Share: